Friday, 13 September 2024, 06:12:44 am
 
رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات پر زور
August 06, 2024

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(منگل) اسلام آباد میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کے بارے میں ایک روز قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے منفرد نقطہ نظر اور صلاحیتوں کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کی ہماری حکمت عملیوں میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ پاکستان کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے میں بروقت امدادی کارروائیوں اور سماجی قوت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔