Saturday, 21 December 2024, 08:40:36 pm
 
عالمی بینک نے اقتصادی اصلاحات کے لئے پاکستان کی لگن کو سراہا
September 06, 2023

عالمی بینک نے اقتصادی اصلاحات کے لئے پاکستان کی لگن کوسراہاہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں تعاون کے لئے تکنیکی اورمالی معاونت فراہم کرنے پرآمادگی کااظہارکیاہے۔یہ یقین دہانی عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر Najy-Benhassine نے خزانہ،محصولات ، اقتصادی امور اورنجکاری کی نگران وزیرشمشاد اخترسے ملاقات کے دوران کرائی۔Najy-Benhassine کے ہمراہ ان کی ٹیم بھی تھی جس میں اقتصادی امور کے ماہر Tobias-Akhtar-Haqueاور آپریشن منیجر Cialius-J-Drauge شامل تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان کے اقتصادی استحکام اورسماجی ترقی کے فروغ کے مشترکہ نصب العین کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا جس کامقصد ملک کا خوشحال مستقبل یقینی بناناہے۔فریقین نے پاکستان کی معیشت اوراس کے عوام کے مفاد کے لئے شراکت داری مستحکم کرنے کے بارے میں اپنے عزم کااعادہ کیا۔