Thursday, 31 October 2024, 01:07:03 am
 
حکومت کراچی کی تاجر برادری کے تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی،وزیراعظم
September 06, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی تاجر برادری کے تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات میں کہی۔

گورنر نے وزیر اعظم کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی میں شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کراچی کے تاجروں اور ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے وزیراعظم کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر تفصیلی مشاورت کرنے اور جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔