وزيراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ کی زير صدارت اجلاس ميں سندھ کے بڑے ترقياتی منصوبوں کا جائزہ ليا گيا۔
اجلاس کے دوران انہيں بتايا گيا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے مختلف روٹس پرجلد ہی پانچ سو اليکٹرک بسيں چلائی جائيں گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعليٰ نے ان علاقوں ميں فصلوں کی پيداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور ديا جہاں زرعی پاني کی کمی ہے۔
انہوں نے تھرپارکر اور ديگر کم پانی والے علاقوں ميں زراعت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور ديا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بارش کے پانی کو جديد طريقے سے ذخيرہ کرکے ان علاقوں کے ليے چھوٹے پيمانے پر آبپاشی کے نظام کے منصوبے پر بھي کام کر رہي ہے۔