Thursday, 02 January 2025, 11:04:07 pm
 
روبینہ خالد کا بینظیر ثقافت فنڈ کے مستحقین کی سہ ماہی اقساط بڑھانے کا اعلان
October 17, 2024

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے آئندہ سال سے بے نظیر ثقافت فنڈ کے مستحقین کی سہ ماہی اقساط تیرہ ہزار پانچ روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے پی آئی بی کالونی کراچی میں سندھ حکومت کے ہسپتال میں بے نظیرنشوونما مرکز کے دورے کے دوران مستحق خواتین سے ملاقات کی اور وہاں بہتر خدمات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روبینہ خالد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے نقد رقم اور غذائی امداد دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ترانوے لاکھ خاندان بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں اور امید ہے کہ آئندہ سال تک یہ تعداد ایک کروڑ ہو جائے گی۔