Monday, 09 December 2024, 09:17:59 pm
 
سندھ حکومت کا صوبے میں ای گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
September 24, 2024

سندھ حکومت نے صوبے میں ای گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے پہلے مرحلے میں سیکرٹریٹ کی سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ایک ای سسٹم شروع کرنا چاہئے او ریہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ساتھ ساتھ باہمی طورپر بھی منسلک ہونا چاہئے۔