Thursday, 02 January 2025, 10:52:21 pm
 
سندھ حکومت آج بینظیر ہاری کارڈز کا اجرا کریگی
October 14, 2024

سند ھ حکومت آج صوبے کے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے بے نظیر ہاری کارڈ کا اجراء کرے گی۔سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے ایک بیان میں کہا کہ کارڈز کی تقسیم لاڑکانہ، گھوٹکی، حیدر آباد، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں بیک وقت شروع ہوگی۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک سے پچیس ایکڑ اراضی کے مالک دو لاکھ اٹھانوے ہزار رجسٹرڈ کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کئے جائیں گے۔