Sunday, 19 May 2024, 11:58:18 am
حکومت جنوبی وزیرستان میں خشک میوہ جات کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کررہی ہے، زرتاج گل
October 06, 2021

فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت خصوصاً جنوبی وزیرستان میں خشک میوہ جات کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے جوایشیا میں چلغوزوں اور دیگر خشک میوہ جات کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خشک میوہ جات خصوصاً چلغوزوں کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ معیار کے بیجوں کی فراہمی میں مقامی کاشتکاروں کی مدد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے معیشت کو تقویت پہنچے گی اور مقامی افراد کیلئے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ عالمی حدت کے اثرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیوں کو عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔بعد میں انہوں نے جلانے کیلئے لکڑی کے استعمال پر انحصار میں کمی کے لئے کیے گئے اقدامات کے تحت دوسو پچاس گیس کے چولہے تقسیم کیے۔