نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے اجتناب کریں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اہلیہ کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حقیر سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں ملوث کرنا قابل افسوس اور مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان او رسعودی عرب قریبی دوست اور بھائی ہیں جن کے تعلقات کی بنیاد باہمی عزت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ترقی اور خوشحالی کے سفرکو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ گہری دوستی پر فخر ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔