Friday, 22 November 2024, 06:15:05 pm
 
عوام کی خدمت کرنا، عزت سے پیش آناپولیس کی ذمہ داری ہے،وزیرداخلہ
November 22, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

آج اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔