امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج کانگریس کے رکن ران ایسٹس سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔
رضوان سعید شیخ نے تجارت، سرمایہ کاری، صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ریاست کنساس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک امریکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔