فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر زور دیا ہے۔
سرکاری ریڈیو چینل فرانس انٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس اسرائیل کو کوئی ہتھیار نہیں پہنچا رہا ہے۔
ایمانوئل میکرون نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ لبنان کے عوام کو بھی غزہ کی طرح کا سامنا کرنا پڑے گا۔