Friday, 27 December 2024, 03:48:44 am
 
کورکمانڈرپشاور کا کیڈٹس اور اساتذہ سے ملاقات میں فنی تعلیم کی اہمیت پرزور
November 06, 2024

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کے کیڈٹس اور اساتذہ نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کور کمانڈر نے فنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے لیکن نوجوانوں کو اس کے منفی استعمال سے متعلق محتاط رہنا چاہیے۔

 

طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی ایسی خصوصی نشستیں جاری رکھنے پرزور دیا۔