Saturday, 27 July 2024, 08:22:11 am
چیف جسٹس نے صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کا ازخود نوٹس لے لیا
December 06, 2022

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری امور خارجہ ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو اور پی ایف یو جے کے صدر کو نوٹس جاری کردیا ہے اور اس معاملے پر آج (منگل) دوپہر ساڑھے بارہ بجے کارروائی ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔