Friday, 18 October 2024, 09:29:22 am
 
آرمی چیف کی بیلا روس کے ساتھ فوجی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی خواہش
October 15, 2024

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آبادمیں بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران علاقائی پہلوئوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔