Friday, 18 October 2024, 09:20:09 am
 
علماء کرام نے آئینی اصلاحات اور نظام عدل میں تبدیلی کی تائید کردی
October 17, 2024

علماء کرام نے آئینی اصلاحات اور نظام عدل میں تبدیلی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے نظام عدلت کا درست ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

سیکرٹری جنرل مجلس اتحاد المسلمین علامہ ابو بکر قاسمی نے کہا کہ عوام کا اس عدالتی نظام سے ایمان اٹھ چکا ہے اس نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ریفارمز لانا ضروری ہے اور ہم اس عمل میں حکومت کے ساتھ ہیں ۔

علامہ طیب کھیتران، ناظمِ عمومی جماعتِ وحدت المومنین پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے تمام حکمران ، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔

صاحبزادہ پیر امین قادری، سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام بدتر ہو چکا ہے اسکو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔