Friday, 18 October 2024, 09:31:46 am
 
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کے لیے جرگہ کا انعقاد
October 17, 2024

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی جانب سے خواتین کے مسائل سننے کے لیے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

جرگے میں لیڈی ڈاکٹرز، خواتین اساتذہ، گرلز کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ایمبرائیڈری سنٹر کے قیام کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔

انہوں نے گرلز کالج میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی سے متعلق مسائل کو بھی اجاگر کیا اور طالبات کے لیے بسوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

جرگہ کے شرکا نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔