سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وہ آج لاہور میں پنجاب اسمبلی میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن، ایشیا اور سائوتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے شرکاء کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے قانون سازی میں مصنوعی ذہانت کے پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کانفرنس کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر میثاق لاہور جاری کیا جائے گا۔