Wednesday, 12 March 2025, 09:35:13 am
 
وزیراعظم آج قذافی سٹیڈیم لاہورکی تزئین وآرائش کا افتتاح کریں گے
February 07, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج قذافی سٹیڈیم لاہور کی نئی تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے پر پوری ٹیم کو سراہا۔