امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
جمعرات کے روز صوابی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خیرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور اسے دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔
امور کشمیر کے وزیر نے کہاکہ حکومت کے موثر طریقہ کار کے ذریعے ملک میں مہنگائی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
اس سے قبل، امیر مقام نے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں گرڈ سٹیشن کا افتتاح کیا۔