Monday, 02 December 2024, 06:34:53 pm
 
وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے گھریلو صارفین کیلئے شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کیلئے تجویز پیش کرنے کی ہدایت
April 07, 2024

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے چھوٹے گھریلو صارفین کیلئے شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے اور ہسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے فوائد کا اندازہ لگانے کیلئے تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ کراچی میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری پروگرام کے تحت دیہاتوں کیلئے بھی شمسی توانائی بروئے کار لانے کے بارے میں تجویز طلب کی ہے۔صوبائی وزیرتوانائی سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ سولر انرجی منصوبہ عالمی بنک کے تعاون سے تقریبا چھبیس ارب چھیاسی کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔