Wednesday, 01 May 2024, 02:42:43 am
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
April 07, 2024

'علم سب کے لیے' مہم کے تحت پاک فوج کی جانب سے گورنمنٹ مڈل سکول ایاز کوٹ خوشحالی شمالی وزیرستان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

نئے تعلیمی سال کے لیے والدین اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو داخلہ دیں۔

تقریب کے دوران طلبا نے تقاریر کے ذریعے تعلیم، سکول اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام طلبا میں سکول بیگز، سٹیشنری اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

اساتذہ اور طلبا نے کہا کہ اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی سے علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔