معروف پاکستانی گلوکارہ زاہدہ پروین کی آج انچاسویں برسی منائی جا رہی ہے۔کافی کی صنف میں شہرت حاصل کرنے والی یہ گلوکارہ انیس سوپچیس میں امرتسر پنجاب میں پیدا ہوئیں۔وہ کافی کی بلبل اور ملکہ کے نام سے مشہور تھیں۔تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئیں اور لاہور میں پٹیالہ گھرانے کے مشہوراستاد عاشق حسین سے فن گلوکاری کی تربیت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے گائیکی کااپناسفرشروع کیا۔وہ انیس سوپچھتر میں آج کے روز پچاس سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔