Friday, 18 October 2024, 09:24:09 am
 
معروف اداکارعابد کشمیری مختصر علالت کےبعدانتقال کرگئے
October 11, 2024

معروف اداکار عابد کشمیری مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ان کی عمر چوہتر برس تھی۔

عابد کشمیری چار مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی اور سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔

1988 میں انہیں فلم بازار حسن میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔