اردو کے ممتاز شاعر اور مصنف نذر محمد راشد المعروف نون میم راشد کی آج انچاس ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ یکم اگست انیس سو دس کو ضلع گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے معاشیات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔
وہ جدید اردو شاعری کے ایک بااثر شاعر تھے۔
نون میم راشد کا پہلا مجموعہ ''ماورائ'' 1941میں شائع ہوا۔
وہ 1975میں آج کے روز لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔