Saturday, 21 December 2024, 08:50:51 pm
 
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریباً 28ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
June 07, 2023

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس میں پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب روپے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے پانچ ارب روپے اور تین ارب چھیانوے کروڑ روپے اعلی تعلیم کیلئے منظور کئے ہیں۔