Thursday, 10 October 2024, 01:32:56 pm
 
حکومت سی پیک کیلئےجامع سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی، ضیا اللہ لانگو
June 07, 2023

بلوچستان کے داخلہ اور قبائلی امور کےوزیر میر ضیا اللہ لانگو نےکہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے جامع سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے آج کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مستحکم اور برادرانہ رہے ہیں اور وقت کے ساتھ بہتر اور مضبوط تر ہورہے ہیں۔

انہوں نے ان سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے امن یقینی بنانےکی غرض سے اپنی جانیں قربان کیں۔