کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی سروسز کے مختلف منصوبوں اوررواں مالی سال کے دوران اعانتوں اورمختلف اخراجات کی مد میں 40 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئی جس کی صدارت خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور کی نگران وزیرڈاکٹرشمشاداخترنے کی۔
یہ فیصلہ کیاگیاکہ ہرمد میں یہ رقم ایک ہی مرتبہ جاری نہیں کی جائے گی۔