نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مسابقتی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کو ترقیاتی اخلاقی اقدار کے ساتھ جدید تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیا ہے۔
آج (جمعرات)کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58 ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ اخلاقی اقدار سوچ کے حامل تعلیم یافتہ نوجوان مادر وطن کا روشن مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرہ تعلیم کی مستحکم سکیموں کےبغیر ترقی نہیں کرسکتا، جدید تعلیم خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے قوم کی حقیقی خوشحالی کے ضامن ہیں۔