Thursday, 09 January 2025, 09:17:36 am
 
احسن اقبال کا ملک کی برآمدی استعدادبڑھانے کیلئے حکومتی عزم کااظہار
January 08, 2025

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے برآمدکنندگان کے لئے سازگارماحول اورملک کی برآمدی استعدادبڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کااظہارکیاہے۔

وہ کراچی میں پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے دفتر کے دورے کے دوران چمڑے کی صنعت کے بڑے شراکت داروں سے گفتگو کررہے تھے۔

وفاقی وزیرنے چمڑے کی برآمدات کواڑان پاکستان پروگرام کے تحت دوہزارانتیس تک دوارب ڈالرتک بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پرزوردیا۔

چمڑے کی صنعت کوقومی معیشت کاسنگ میل قراردیتے ہوئے احسن اقبال نے رکاوٹوں کو کم کرنے، قواعدوضوابط کوآسان بنانے اورکاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لئے برآمدکنندگان دوستانہ اصلاحات متعارف کرانے کے حکومتی منصوبے پرتبادلہ خیال کیا۔