Thursday, 09 January 2025, 09:28:09 am
 
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
January 08, 2025

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں ایف بی آر کے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے جس کا مقصد کسٹم کلیئرنس میں شفافیت لانا ہے۔

شہباز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 2024 میں عالمی سطح پر دوسری بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک ایکسچینج کے طور پر تسلیم کیے جانے پر ایکسچینج کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم آغا خان یونیورسٹی مینوئل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈ لائنز کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔