چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج (ہفتہ) لاہور میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران بورڈ ارکان نے ایک سو سترہ دن کے ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی تکمیل پر چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنو کی تکمیل کا سہرا اُن کی پوری ٹیم کے سر ہے۔