Tuesday, 22 October 2024, 04:06:33 am
 
پنجاب:سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،225مشتبہ افرادگرفتار
June 08, 2024

پنجاب میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے مجموعی طورپر سات سوچودہ کارروائیوں میں پندرہ دہشت گردوں سمیت225 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائیاں لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاع پر کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز مواد، دھماکہ کرنے کے آلات اور حفاظتی فیوز برآمد ہوئے اوران افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔