Wednesday, 15 January 2025, 01:37:30 pm
 
وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات
July 08, 2024

خالد مگسی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد نے پیر کے روز کوئٹہ میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وفد نے معاشی استحکام کیلئے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔

وفد کے ارکان نے بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لینے پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وفد میں صوبائی اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ اور سابق سینیٹر میر کبیر محمد شاہی شامل تھے۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔