Friday, 27 December 2024, 05:28:31 am
 
میر علی حسن زہری نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
December 26, 2024

رکن بلوچستان اسمبلی میر علی حسن زہری نے کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے میر علی حسن زہری سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔