Thursday, 19 December 2024, 08:25:41 am
 
متحدہ عرب امارات پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وزیراطلاعات
September 08, 2021

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور آئندہ ہونیوالی دبئی ایکسپو میں پاکستانی PAVILION بے مثال اور منفرد نوعیت کا ہو گا۔

آ ج(بدھ) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عُبید ابراہیم الزابی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت اور اطلاعات کے وزراء اس بڑی نمائش کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سولہ لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو کہ دنیا کے کسی ملک میں پاکستانیوں کی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کا دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ہے۔افغانستان کی صورتحال کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں مخلصانہ کوششیں کیں اور کابل سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں اس کی کوششوں کو بہت سراہا گیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے علاقائی خصوصاً افغانستان میں استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔