Saturday, 19 April 2025, 04:32:44 am
 
حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے،وزیرداخلہ
April 16, 2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خفیہ معلومات کے تبادلے، مشترکہ تربیت، رئیل ٹائم کوآرڈی نیشن اور فورنزنک و تکنیکی اشتراک عمل کا طریق کار مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایسے خطے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو محفوظ تر اور صحت مندانہ ہو اور منشیات کے تباہ کن اثرات سے پاک ہو۔