Saturday, 19 April 2025, 04:00:42 am
 
وزیراعظم کا لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر دکھ کااظہار
April 16, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی لیبیا کے شہرSirteکے قریبHarawaساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے جس میں گیارہ ہلاکتوں میں سے کم ازکم چار

پاکستانیو ں کے جا ں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پرایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ دفترخارجہ اورلیبیامیں ہماراسفارتخانہ جاں بحق افراد کی میتوں کی واپسی کے لئے کام کررہاہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ حکومت اُن لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے جو ہمارے شہریوں کوموت کے منہ میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھیں گے تاکہ کسی خاندان کواپنے پیاروں کے تابوت نہ اٹھانے پڑیں۔