Saturday, 19 April 2025, 05:32:30 am
 
نائب وزیراعظم کا برطانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت داری کے عزم کا اعادہ
April 16, 2025

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے ساتھ مضبوط کثیر جہتی اور وسیع البنیاد شراکت داری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ لارڈ واجد خان سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

اسحاق ڈارنے برطانوی پاکستانی برادری کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کوبھی سراہا۔

لارڈ واجد خان نے معاشی اصلاحات اور پاکستان کے معاشی استحکام پر ان کے مثبت اثرات پر حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔