اسلام آباد میں ایسوسی ایشن آف چارٹر سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس کے عالمی چیف ایگزیکٹوHELEN BRAND کی سربراہی میں سات رکنی وفد سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی افرادی قوت کو عالمی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت سے نوازاہے اور حکومت ان کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان افرادی قوت کی ترقی اور نظم و نسق کوبہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ایسوسی ایشن کی کوششوں میں تعاون کرے گی۔
اس موقع پر وفد نے پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی معیشت میں حکومت کی کامیابیوں کی تعریف کی۔