صنعت و تجارت اور پیداوار کے نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے برازیل کے نجی اور سرکاری شعبوں کو پاکستان میں متعدد شعبوں خصوصاً زراعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔اسلام آباد میں برازیل کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زراعت اور قابل تجدید توانائی کے پائیدار امکانات کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے کاروبار سے کاروبار رابطوں اور زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اِس سال کراچی میں منعقد ہونے والی فوڈ۔ ایگری 2023 اور TEX OP-2023 میں برازیل کی فعال شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔