Saturday, 09 November 2024, 09:15:46 pm
 
سری لنکا کی جیلوں سے چھپن پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے
October 08, 2024

سری لنکا کی جیلوں میں کئی سال قید کاٹنے کے بعد چھپن پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں پانچ خواتین اور اکاون مرد شامل ہیں۔

خصوصی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے واپس آنے والے قیدیوں کے گروپ کا وطن آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی واپسی کے عمل میں خصوصی دلچسپی لی اور وہ اس سلسلے میں سری لنکا کے ہائی کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

ادھر وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قیدیوں کی واپسی کے تمام اخراجات خود برداشت کئے۔