Wednesday, 12 March 2025, 09:29:27 am
 
پاکستانی سائیکلسٹ الیاس علی جاوید نے طلائی تمغہ جیت لیا
February 09, 2025

پاکستان کے سائیکلسٹ الیاس علی جاوید نے تھائی لینڈ میں ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چیمپئن شپ کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

ایشیا کے سرفہرست سائیکل سواروں سے مقابلہ کرتے ہوئے الیاس علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور براعظم کی سطح پر الیاس علی کی شاندار کارکردگی بین الاقوامی سائیکلنگ میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔