Wednesday, 12 March 2025, 09:33:33 am
 
پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے دوسرے مرحلے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
February 09, 2025

پنجاب دھی رانی پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد پندرہ سو اجتماعی شادیوں کے دوسرے مرحلے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے ۔

اس حوالے سے درخواستیں آن لائن پورٹل cm.punjab.gov.pk پر یا متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

اس پروگرام کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن ایک تین ایک دو پہلے ہی جاری کردی گئی ہے ۔

پروگرام کے تحت پنجاب حکومت دلہن، دلہا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کیلئے کھانا مہیا کرے گی۔

نئے شادی شدہ جوڑے کو ضروری فرنیچر اور کپڑوں کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی۔

وزیراعلی مریم نواز نے اس حوالے سے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور محروم طبقات کے مسائل کا احساس کرنا حکومت کی ذمہ اری ہے جو پوری کی جائے گی۔