Wednesday, 12 March 2025, 09:33:13 am
 
سہ ملکی سیریز،کل نیوزی لینڈ کامقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا
February 09, 2025

سہ ملکی سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ کل کراچی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے سیریز کے افتتاحی میچ میں رات لاہور میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78رنز سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر تین سو تیس رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم سینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں دو سو باون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔