Tuesday, 03 December 2024, 04:55:40 pm
 
رمضان المبارک روحانی تزکیہ کا راستہ ہے ، ڈاکٹر مفتی نوید الطاف
April 09, 2023

ممتاز عالم دین ڈاکٹر مفتی نوید الطاف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک روحانی تزکیہ کا راستہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ روزہ نہ صرف جسمانی صحت کیلئے بلکہ روحانی طور پر بھی مفید ہے یہ اللہ تعالیٰ سے قربت کا ذریعہ ہے اور بے سہارا لوگوں کے لئے ہمارے دلوں میں ہمدردی میں اضافہ کرتا ہے۔آرٹھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سرفراز ایچ کے بھٹی نے کہا کہ آرتھوپیڈک کے معمولی مسائل اور کسی بھی زخمی شخص پر روزے کے دوران کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔تاہم انہوں نے کہا کہ شدید معذور افراد کی حالت خراب ہونے کی صورت میں انہیں روزے سے مستثنیٰ کیا جا سکتا ہے۔نعت خواں سحرش ظہیر نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ترجمہ کے ساتھ تلاوت قرآن مجید بھی نشریات کا حصہ ہے۔ملک بھر سے لوگ شام پانچ بجے سے سات نو بجے تک فون نمبر0519208940 پر کال کر کے براہ راست ٹرانسمیشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس خصوصی ٹرانسمیشن کو پوڈکاسٹ سمیت ریڈیو پاکستان کے تمام سماجی میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جارہا ہے۔