Monday, 02 December 2024, 07:38:08 pm
 
ریڈیوپاکستان کی خصوصی رمضان نشریات مسلمانوں کے درمیان یگانگت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے جاری
April 20, 2023

ریڈیوپاکستان کی خصوصی رمضان نشریات اجتماعی احساسات بڑھانے، روحانی معاونت اور رہنمائی فراہم کرنے اور مسلمانوں کے درمیان یگانگت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے جاری ہیں۔

نشریات میں حصہ لیتے ہوئے عالم دین انصار محمود قریشی چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک روحانی بیداری اور اللہ سے قربت کا وقت ہے کیونکہ اس ماہ مسلمان اپنے خالق کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرتے ہیں اور اس کی رہنمائی اور عفو و درگزر کے طلب گار ہوتے ہیں۔آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سرفراز نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزے کے دوران پانی کی قلت سے بچاؤ اور متوازن غذا کو برقرار رکھیں۔نعت خواں محمد حارث قادری نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔یہ خصوصی رمضان نشریات ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔لوگ شام ساڑھے پانچ بجے سے 6 بجے تک فون نمبر0519208940 پر کال کر کے اس ٹرانسمیشن میں شرکت کر سکتے ہیں۔