Thursday, 31 October 2024, 01:06:59 am
 
ایف سی خیبرپختونخوا کی ایک ماہ میں سمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائیاں
July 09, 2024

ایف سی خیبرپختونخوا شمالی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

منشیات، اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی، سوات ، دیر اور چترال میں بڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔

چونتیس کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا قبضے میں لی گئیں۔

آپریشن کے دوران افغانستان سے سمگل کئے جانے والا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔