Tuesday, 22 October 2024, 06:43:23 am
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا بلوچستان کے 18 طلبا کے لیے دو سالہ تربیتی پروگرام
October 19, 2024

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 2024 میں" بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام "کے دوسرے مرحلے کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی نے دو سالہ آن جاب ٹریننگ پروگرام کے لیے بلوچستان سے 18 گریجویٹس کا انتخاب کیا ہے۔

ایک مربوط میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے ذریعے تین ہزار سے زا ئد امیدواروں میں سے چنے گئے اٹھارہ بہترین گریجویٹس میں چار خواتین بھی شامل ہیں جو کمپنی کے پروگرام میں خواتین کی شمولیت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

منتخب ہونے والے 18 گریجویٹس کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے جہاں ریکوڈک مائننگ کمپنی کان کنی کے آپریشن پر کام کر رہی ہے"بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام" کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو ارجنٹینا اور زیمبیا میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کی بنیادی کمپنی بیرک گولڈکے ذریعے چلائی جانے والی کانوں میں تربیت دی جائے گی

 

اس پروگرام کا مقصد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس کو شامل کرکے انہیں کان کنی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے شریک عمل کرنا ہے۔