Wednesday, 23 October 2024, 08:25:53 am
 
سی پیک کے تحت بلوچستان میں متعدد منصوبے مکمل
October 22, 2024

بلوچستان میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہدری  منصوبے کے تحت بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کی نمایاں ترقی واضح نظر آرہی ہے۔

گوادر پورٹ سی پیک کا مرکزہے جس کی بدولت گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے، گوادر کی ترقی سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار میں اضافہ ہوگا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

سی پیک (CPEC) منصوبوں نے پاور پلانٹس کے قیام اور انرجی گرڈ کو اپ گریڈ کرکے بلوچستان میں توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے صوبے میں صحت کی سہولیات، سکولوں، اور دیگر سماجی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

چینی اور پاکستانی حکومتوں نے مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر قدرتی مقامات کے ارد گرد انفراسٹرکچر کی ترقی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔